سیرینا چوٹ کی وجہ سے انڈین ویلس اور میامی سے باہر

نیویارک//دنیا کی ٹاپ سیڈ ٹینس کھلاڑی امریکہ کی سرینا ولیمز گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے انڈین ویلس اور میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹوں میں نہیں کھیلیں گی۔ آسٹریلین اوپن کا خطاب جیت کر اپنے 23 گرینڈ سلیم کی کامیابی حاصل کرنے والی امریکہ کی اسٹار کھلاڑی کو اگرچہ اس درجہ بندی میں پھر سے اپنا چوٹی کا مقام گنوانے کا خطرہ جرمن کھلاڑی اینجلک کیربر کے ہاتھوں سے رہے گا جو فی الحال دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔کیلی فورنیا میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں سرینا دو بار چیمپئن رہ چکی ہیں۔وہیں میامی اوپن میں سرینا نے آٹھ بار خطاب جیت لیا ہے ۔ ٹورنامنٹ 20 مارچ سے دو اپریل تک ہونے ہیں۔سرینا نے بی این پی پاریباس اوپن کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا "بہت دکھ کے ساتھ مجھے انڈین ویلز اور میامی کی طرف سے نام واپس لینا پڑ رہا ہے ۔میں گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے گزشتہ کافی عرصے سے ٹریننگ نہیں کر پائی ہوں۔مجھے ان ٹورنامنٹوں میں نہ کھیل پانے کا افسوس ہے . لیکن میں کورٹ پر جلد واپسی کی کوشش کروں گی۔" ڈبلیوٹی ویب سائٹ کے مطابق 35 سالہ سرینا کو اپنی نمبر ون رینکنگ بچانے کیلئے انڈین ویلز کے سیمی فائنل تک پہنچنا ضروری تھا. لیکن ان کے ٹورنامنٹ سے ہٹنے کے بعد کیربر کے پاس واپس چوٹی کا مقام حاصل کرنے کا موقع رہے گا۔یواین آئی