سیروتفریح کیلئے آئی حیدرآبادکی خاتون

سری نگر//حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح کی بدھ کو شہر کے بلیووارڈ روڈ پر واقع ایک بڑے ہوٹل میں  دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئی۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک سیاح خاتون جس کی شناخت68برس کی بھاونا پارک زوجہ مکیش پارک ساکنہ حیدرآباد کے طور پر ہوئی ہے، کو صحت سے متعلق کچھ مسائل محسوس ہوئے اور اسے علاج کے لئے خیبر اسپتال لے جایا گیا۔تاہم ڈاکٹروں نے بھاونہ پراک کا معائنہ کرنے کے بعد اُسے مردہ پایا۔پولیس نے مزید کہا کہ متوفی خاتون سیاح کی نعش کو مزید رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کیلئے پولیس کنٹرول روم سری نگر منتقل کر دیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ ضروری لوازمات کے بعدخاتون کی میت لواحقین کے سپردکی گئی ،تاہم اس سلسلے میں معاملہ درج کیاگیا،اورتحقیقات شروع کردی گئی ۔