سیبی چیف کروڑوں کی غیر قانونی کمائی کر رہی ہیں:کانگریس

یواین آئی

نئی دہلی// کانگریس نے ایس ای بی آئی کی سربراہ مادھوی پوری بْچ کے بارے میں ایک اور انکشاف کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ جس پراپرٹی سے وہ کروڑوں کا کرایہ وصول کررہی ہیں ،اس کی معلومات کسی کو نہیں ہے اور جس کمپنی سے یہ کمائی کی جارہی ہے، محترمہ بچ اس کا کیس بھی دیکھ رہی ہیں۔ کانگریس کے پبلسٹی اور کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’’محترمہ مادھوی پوری بچ 2018 میں سیبی کی کل وقتی رکن بنی تھیں۔ اب کل وقتی ممبر بننے کے بعد انہوں نے اپنی ایک پراپرٹی کرائے پر دی اور مالی سال 2018-19 میں اس سے انہیں 7 لاکھ روپے کرایہ ملا۔ اس پراپرٹی کے لئے انہیں 2019-20 میں 36 لاکھ روپے کا کرایہ ملا جو اس سال تک بڑھ کر 46 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔انہوں نے کہا، ’’محترمہ بچ نے اپنی پراپرٹی جس کمپنی کودی اس کا نام کیرول انفو سروس لمیٹڈ ہے، جو ووکارڈ کمپنی کا ایک حصہ ہے۔ ووکاہارڈ وہی کمپنی ہے جس سے جڑی شکایات کو سیبی مسلسل ڈیل کررہا ہے۔

 

یہ سراسر کرپشن کا معاملہ ہے۔ مادھبی پوری بچ جی سیبی کی کل وقتی رکن بننے کے بعد ایک کمپنی کو اپنا گھر کرائے پر دے دیتی ہیں۔ وہ اس کمپنی سے اب تک 2.16 کروڑ روپے سے زیادہ کا کرایہ لے چکی ہیں اور ہم جاننا چاہتے ہیں کہ آپ نے اس کی معلومات کہاں کہاں دی۔ کیا یہ مناسب ہے کہ آپ اپنی جائیداد کسی ایسی کمپنی کو کرائے پر دیں جس کا کیس آپ دیکھ رہی ہوں۔ترجمان نے کہا، ’’ہم وزیر اعظم نریندر مودی سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا آپ کا محترمہ مادھبی پوری بچ جی کے ساتھ کوئی معاہدہ ہے کہ حکومت ایسی کسی کمپنی میں مداخلت نہیں کرے گی جس کے ساتھ ان کے کاروباری تعلقات ہیں۔ مودی نے مسز بچ کو کون سا وردان دے دیا ہے کہ وہ جو بھی کریں معاف ہے۔‘‘