سیبوں سے بھرا ٹرک حادثے کاشکار

 نوشہرہ //سرینگر سے سیب لیجارہا ایک ٹرک جموں پونچھ شاہراہ پر لمیڑی کے مقام پر حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کونازک حالت میں جموں منتقل کیاگیاہے ۔ کشمیر سے جموں سیب لیجارہا ٹرک زیر نمبر JK01S-6728لمیڑی گائوں کے پاس حادثے کاشکار ہوکر کھائی میں جاگرا جس کے باعث ڈرائیور بشیر ولد عبدالعزیز سکنہ ترال پلوامہ ، محمد رفیق ولد عبدالرحمن سکنہ پتنی ٹاپ جموں و جاوید احمد ولد جلال دین سکنہ ترال پلوامہ شدید طور پر زخمی ہوئے جن میں سے بشیر و رفیق کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیاگیاہے جبکہ تیسرے زخمی کا علاج مقامی سطح پر ہی چل رہاہے ۔اس حادثے کی وجہ سے ہزاروں روپے سیب بھی تباہ ہوگئے ہیں ۔