سیاچن میں برفانی تودا گرا

 لداخ//دنیاکے بلندترین فوجی محاذ سیاچن میں 2فوجی جوان برفانی تودے کی زدمیں آکر ہلاک جبکہ دیگرکئی فوجیوں اور انکے ساتھ کام کرنے والے پورٹروں کوبچالیاگیا ۔یہ واقعہ اتوار کوی شام سیاچن کے سب سیکٹر حنیف میںپیش آیا ہے۔پیر کو فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فوجیوں کو شام7 بجے برفانی تودے سے باہر نکالا گیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ برفانی تودہ کی زد میں آئے دیگر فوجی اور پورٹرز جو علاقے میں موجود تھے مستحکم اور خطرے سے باہر ہیں۔