سیالسوئی میں منشیات مخالف بیداری پروگرام

پونچھ //منشیات کے مضراثرات کے بارے میں جانکاری عام کرنے کے مقصدسے جموں وکشمیرپولیس اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے ہائرسکینڈری سکول سیالسوئی میں بیداری پروگرام کاانعقادکیاگیا۔اس موقعہ پر ایس ایچ او کالاکوٹ مستاج احمد اورسکول اہلکاراورسکولی طلباء موجودتھے۔اس موقعہ پرمقررین نے منشیات کے مضراثرات کے بارے میں طلباء کوتفصیلی جانکاری دی اورطلباء پرزوردیاگیاکہ وہ سماج میں نشے کے خلاف بیداری عام کریں۔انہوں نے کہاکہ نوجوان سماج کااثاثہ ہیں ان کامنشیات میں ملوث ہونے سے سماج میں بگاڑپیداہورہاہے اوراس کی روکتھام کیلئے ہرذی شعورشخص کواپنارول اداکرنے کی ضرورت ہے۔