سیاسی کارکن لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

جموں//سیاسی کارکن اور جموںوکشمیر ورکرس پارٹی (جے کے ڈبلیو پی ) نے یہا ںراج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی ۔جنید میر نے لیفٹیننٹ گورنر کو مختلف سیاسی ، سماجی اور معاشی اہمیت کے حامل معاملات سے متعلق مانگوں کی ایک یاد داشت بھی پیش کی۔ اِسی طرح ایک اور سیاسی کارکن سابق وائس چیئرمین جے کے سیمنٹس اِنجینئر نذیر احمد یتو نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں فارسٹ رائٹس ایکٹ ، بڈگام ضلع کے واتھورہ علاقے میں سرینگر رِنگ روڑ کی تعمیر سے متاثرہ کسانوں کو معاوضہ اور ضلع بڈگام کے چاڈورہ سب ڈویژن میں زچہ و بچہ ہسپتال کے قیام کے متعلق مانگیں پیش کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت یکسان اور متوازن ترقی ایجنڈا پر کام کر رہی ہے اور جموںوکشمیر کے لوگوں کو درپیش مسائل کے ازالے کے لئے ہرممکن قدم اُٹھارہی ہے ۔ اُنہوں نے سیاسی کارکنوں کو یقین دِلایا کہ ان کی جانب سے پیش کی گئی جائز امور کوجلد از جلد پورا کیا جائے گااور انہیں عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں کو جاری رکھنے کی تاکید کی۔