سیاسی جماعتوں کے گمراہ کن نعرؤں نے نوجوانوں میں نفرت کو جنم دیا | ہمارا موقف ہی وقت کے ساتھ صحیح ثابت ہوا:بخاری

بارہمولہ//اپنی پارٹی کے صدر سعید محمد الطاف بخاری نے کہاکہ بدقسمتی سے جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے گمراہ کن نعرؤں نے ڈبویا، جس کی وجہ سے وہ موجودہ نظام سے خفا اور مایوسی کا شکار ہیں۔ بارہمولہ میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ جموں وکشمیر کے نوجوان باصلاحیت ہیں لیکن اُن کی توانائی کو مثبت طریقہ سے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا’’ موجودہ نظام جس میں کئی خامیاں ہیں، سے ہمارے نوجوان لاتعلق اور مایوس ہیں ، لیکن کیا یہ حقیقت نہیں کہ جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتیں ہمارے نوجوانوں کے اِس حال کیلئے ذمہ دار ہیں‘‘۔ بخاری نے کہاکہ دہائیوں پرانی سیاسی جماعتوں کی طرف سے دیئے گئے طلسماتی نعرؤں نے نوجوانوں کو جیلوں اور قبرستان پہنچا دیا۔اپنی پارٹی صدر نے کہاکہ جموں وکشمیر کے نوجوان سمجھتے ہیں کہ اُ ن کی خواہشات کا کہیں احترام نہیں اور نظام میں خامیاں بھی ہیں، علاوہ ازیں بے روزگاری کے بڑھتے تناسب نے اُن کے رویہ میں سخت پن آیا ہے اور وہ ذہنی تناؤ کا بھی شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’’اپنی پارٹی کا قیام ایک ایسے وقت میں لایاگیا جب دیگر سیاسی فورم دانستہ اور غیر دانستہ طور پر جموں وکشمیر میں ہوئی سیاسی پیش رفت جس نے تاریخ ہی بدل ڈالا، پر مکمل خاموشی اختیار کی ،تاہم ہماری جماعت سچ کہنے سے ہچکچائی نہیں اور ہمارا موقف ہی وقت کے ساتھ صحیح ثابت ہوا، اب تمام دیگر سیاسی جماعتیں جوکہ انتخابی میدان میں ہیں ، وہی بات کہہ رہی ہیں جو آٹھ ماہ قبل ہم نہیں کہی تھی‘‘۔اپنی پارٹی نے صداقت پر مبنی سیاست کو اپنا اہم اصول بنایا ہے اور کبھی بھی اپنے فلسفہ سے سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا’’ میں لوگوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ہماری پارٹی پر بھروسہ کیا اور اعتماد جتایا، میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہبود کیلئے سبھی سیاسی جماعتوں کو جوابدہ بنائیں‘‘۔ اس موقع پر اپنی پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنی پارٹی کا ایجنڈاہ جموں وکشمیر کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی با اختیاری پر مبنی ہے، اپنی پارٹی اُن جماعتوں کے ساتھ ڈی ڈی سی چناؤ لڑ رہی ہے ،جنہوں نے پنچایتی راج الیکشن کے پہلے دو مراحلوں سے بائیکاٹ کیاتھا، کیونکہ وہ کبھی نہیں چاہتیں تھیں کہ زمینی سطح پر اختیارات کی منتقلی ہو اور وہ حقیقی معنوں میں لوگوں نہیں ہونے دینا چاہتے ‘‘۔پارٹی سنیئرلیڈر محمد دلاور میر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ترقیاتی ایجنڈے کی بنیاد پر اپنی پارٹی اُمیدواروں کی حمایت کریں۔ انہوں نے کہا’’مجھے یقین ہے کہ آپ ہمارے اُمیدواروں کو اُن کی طرف سے متعلقہ علاقوں میں کئے گئے سماجی کام کی وجہ سے پرکھیں گے، اپنی پارٹی نے کبھی وہ نہیں کہا، جو وہ نہیں کرسکتی، ہم وہی کہیں گے جس کو عملی جامہ پہنایاجاسکتا ہے۔ ‘‘۔ کنونشن سے اپنی پارٹی ترجمان جاوید حسن بیگ، اپنی پارٹی ضلع صدر بارہمولہ،شعیب لون، یاور میر، پارٹی کارڈی نیٹر جنوبی کشمیر فضل محمود بیگ اور ضلع ترقیاتی کونسل کے متعدد اُمیدواروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔