نئی دلی // محکمہ انکم ٹیکس نے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کو 2ہزار روپے سے زیادہ چندہ نہ دیں۔ اس سے قبل حکومت نے اپنی ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کہا تھا کہ الیکترورل بانڈس کے زریعے سیاسی پارٹیوں کو چندہ دے سکتے ہیں اور یہ صرف ایس بی آئی کی مخصوص شاخوں پر ہی کیا جائے۔ نئی اسکیم کے مطابق کو ئی بھی شخص سیاسی پارٹی کو 2ہزار روپے سے زیاہ نقد چندہ نہیں دے سکتا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے تمام موقر روز ناموں میں اشتہار دیا ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی یا ٹرسٹ کو 2ہزار روپے سے زیادہ چندہ نہ دیں۔ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز نے اپنے پہلے ایڈوائزری میں لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 2ہزار سے زیادہ چندہ نہ دیں۔ انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے جاری کئی گئی ایڈوائزری میں الیکٹرورل بانڈس کی اسکیم بھی رکھی گئی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے لوگوں سے کہا کہ کہ وہ کسی بھی شخص یا کسی بھی موقعے پر 2لاکھ روپے سے زیادہ نقدی کسی سے نہ لیں؎محکمہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ کوئی بھی شخص 20ہزار روپے سے زیادہ نقدی کسی سے نہ لیں یا دیں۔ محکمہ انکم ٹیکس نے اپنی ہدایت میں لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کاروبار یا کسی اور پیشہ کیلئے 10ہزار روپے سے زیادہ نقدی نہ لیں۔ محکمہ انکم ٹیکس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ پیسوں کے نقدی تبادلے سے انکار کریں۔محکمہ نے اشتہار میں لکھا ہے ’’ گو کیشلس، گو کلین ۔‘‘محکمہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ محکمہ کو کسی بھی خلاف ورزی کے بارے میں ای میل کے ذریعے پتہ دے سکتے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ای امیل آئی ڈی"mailto:[email protected]"
[email protected] etax.Gov.in۔ الیکٹرورل بانڈس کو سیاسی پارٹیوں کو چند دینے کے متبادل بنایا گیا ہے وہ ایس بی آئی کے مخصوص شاخوں میںجنوری ، اپریل ، جولائی اور اکتوبر کے مہینے میں دس دن دستیاب رکھیں جائیں گے۔ بانڈس 15دنوں تک جائز قرار دئے گئے ہیں جبکہ بانڈس خریدنے والے کو فارم پر کے وائے سی فارم بھی جمع کرنا ہوگا۔