سیاحوں ،ملازمین اور تاجروںکو مشکلات درپیش

کنگن//صحت افزا مقام سونہ مرگ میں جموں کشمیر بنک شاخ کے ساتھ ساتھ اے ٹی ایم بندپڑا ہے جس کی وجہ سے سیاحوں، سرکاری ملازمین اور تجارت پیشہ افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ اگرچہ موسم سرما کے دوران حکومت نے صحت افزا مقام سونہ مرگ کو موسم سرما کے دوران آمدورفت کے لئے بحال رکھا اور یہاں پر تمام محکموں کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ موسم سرما کے دوران سونہ مرگ میں سیرو تفریح پر آنے والے سیاحوں کو کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن جموں کشمیر بنک کی جانب سے قائم کیا گیا اے ٹی ایم اور بنک شاخ کو موسم سرما کے دوران ہی بند کردیا گیا اور موسم بہار کی آمد کے بعد بھی ابھی تک اے ٹی ایم اور بنک کو چالو  نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے سونہ مرگ کی طرف آنے والے سیاحوں یہاں پر تعینات ملازمین اور تجارت پیشے سے وابستہ افراد کو رقم نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔تاجروںنے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے کئی مرتبہ بنک کے اعلی حکام سے اے ٹی ایم کو چالو کرنے کے لئے بھی رابطہ قائم کیا لیکن اس کے باوجود بھی وہ ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں ۔عبدالاحد نامی شہری نے بتایا کہ یہاں پر آنے والے سیاحوں کو مجبور ہوکر اے ٹی ایم گنڈ جانا پڑتا ہے ۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سونہ مرگ میں جموں کشمیر بنک اور اے ٹی ایم کو جلد چالو کیاجائے تاکہ سیاحوں سرکاری ملازمین اور تجارت پیشے سے وابستہ افراد کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے