سیاحت کو بڑھاوا دینے سے متعلق مہم دلی میں اختتام پذیر

جموں//ساؤتھ ایشین ٹریول اینڈ ٹوراز م ایگزبشن( ایس اے ٹی ٹی ای) میں محکمہ سیاحت جموں وکشمیر کی طرف سے منعقد کیا گیا ٹریول شو اور تشہیری مہم نئی دہلی میںاِختتام پذیر ہوئی ۔ اِس دوران معروف ٹریول اینڈ ٹوراِزم شخصیات نے یہاں کے سیاحتی وسائل میں دلچسپی کا مظاہرہ کر کے محکمہ سیاحت کے افسروں کے ساتھ بات چیت کی ۔محکمہ نے اس سہ روز ہ نمائش کے دوران علاقائی او ر قومی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بھی اِستفسار کیا۔ایس اے ٹی ٹی ای ایشیاء کا ایک بڑا ٹریول شو مانا جاتا ہے جس میں سیاحتی صنعت سے تعلق رکھنے والے دنیا بھر کے متعلقین کو اس صنعت کے مختلف پہلوئوں کو ایک دوسرے تک پہنچانے اور جاننے کا موقعہ فراہم ہوتا ہے۔جے اینڈ کے ٹوراِزم محکمہ کے علاوہ لگ بھگ ایک سو ٹریول ایجنٹوں ، ہوٹیلروں اور ہوٹل انجمنوں جن کا تعلق جموں ، کشمیر اور لداخ خطوں سے تھا ،نے اِس ٹریول شومیں شرکت کر کے ریاست کے سیاحتی وسائل کو اُجاگر کیا۔سیکرٹری سیاحت ریگزن سمفل، ڈائریکٹر سیاحت کشمیرنثار احمد وانی، ڈائریکٹر سیاحت جموں اوم پرکاش بھگت اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔سیکرٹری سیاحت نے کہا کہ ٹریول او رٹوراِزم صنعت سے جُڑے لیڈروںکے ساتھ تبادلہ خیال سے جموں وکشمیر کے سیاحتی وسائل کو بڑھاوا دینے میںمددملے گی۔ایس اے ٹی ٹی ای کے دوران 20,000لوگوں بشمول ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے ٹریول شو کا معائینہ کیا اور اِس صنعت سے جُڑے افراد نے یہاں کے وسائل او ر دستیاب خدمات کو قومی او ربین الاقوامی سطح پر اُجاگر کیا۔محکمہ سیاحت نے ریاست میں موجودمتعدد سیاحتی مقامات سے متعلق شارٹ فلمیں بھی سکرین کیں۔محکمہ سیاحت 21؍ جنوری2019ء سے پونے میں ایک الگ ٹریول شو کا اِنعقاد کرے گا جس میں مہاراشٹریہ سے تعلق رکھنے والے ٹریول اینڈ ٹور اُوپریٹروں کو شرکت کرنے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ٹوراِز م کشمیر نے کہا کہ محکمہ نے اگلے دو مہینو ں کے دوران روڑ شوز اور دیگر اِختراعی سرگرمیوں کا منصوبہ مرتب کیا ہے ۔