سیاحتی شعبے کااحیاء نو،بڑے شہروں میں تشہیری مہم شروع

سرینگر//جموں وکشمیر محکمہ سیاحت نے ملک بھر کے مختلف سیاحتی بازاروں میں اَپنی تشہیری مہم شروع کی ہے۔اِس سلسلے میں محکمہ نے بنگلور میں تین روزہ سفر، سیاحتی میلے اور اور احمد آباد میں اِنڈیا ٹریول مارٹ میں حصہ لے رہا ہے۔جوائنٹ ڈائریکٹر سیاحت جموں نتاشا کلسوتر ا اور سی اِی او گلمرگ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی غلام جیلانی زرگر بنگلو ر میں ٹوراینڈ ٹریول میلے میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ سی اِی او،ر راجوری ڈیولپمنٹ اَتھارٹی وویک پوری اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت کشمیر اَحسان الحق احمد آباد گجرات میں اِنڈیا ٹریول مارٹ میں محکمہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔دونوںتقریبات کا آغاز آج ہوا اور سیاحوں نے نمائش میں رکھے گئے سیاحتی مصنوعات اور خدمات میں گہری دِلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ ددنوں تقریبات تین دِن تک جاری رہیں گی جس  دوران اَفسران اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ بی ٹوبی میٹنگیں اور بات چیت ہوگی۔اَفسران نے سفری برادری کے ارکان کے ساتھ بات چیت کے دوران انہیں جموںوکشمیر میں سیاحوں کے لئے دستیاب مختلف سیاحتی مصنوعات کے بارے میں آگاہ کیا ۔اُنہوں نے سیاحت کے احیاء ، جموںوکشمیر آنے والے سیاحوں کو معیاری بنیادی ڈھانچہ اور خدمات فراہم کرنے کے لئے کووِڈ۔19 کے بعد جموںوکشمیر یوٹی حکومت کی طرف سے اُٹھائے گئے مختلف اِقدامات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔