سیاحتی سیکٹروں میں پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں کی عمل آوری کا جائزہ

 جموں/ /چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں اور سیاحتی سیکٹروں کی عمل درآمد کا جائزہ متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں کے ساتھ لیا۔وزیر اعلیٰ کی پرنسپل سیکرٹری ، ریونیو ، جنگلات ، تعمیرات عامہ محکموں کے انتظامی سیکرٹری ، ڈویژنل کمشنرجموں ، ڈائریکٹر این ایچ اے آئی ، ڈپٹی کمشنر جموں ، ریاستی حکومت کے سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر کشمیر ، بڈگام ،پلوامہ ، سرینگر ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، گاندربل ، رام بن ، ریاسی اور اودھمپور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرو ںنے ویڈی کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے تمام حصول اراضی کے معاملات میں درج کی گئی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوںنے جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ پروجیکٹ میں جنگلات کی طرف سے اجازت ناموں کے اجرأ پر بھی اپنے اطمینا ن کا اظہار کیا۔میٹنگ میںبتایاگی کہ 326کلومیٹر لمبی سڑک کو ایوارڈ کیا گیا ہے اور 177 کلومیٹر لمبی چار گلیاروں والا کام مکمل کیا گیا ہے جبکہ 149کلومیٹر پروجیکٹ پر کام جاری ہے ۔سرینگر اور جموں رِنگ روڑ پروجیکٹوں سے متعلق تفصیلات دیتے ہوئے میٹنگ میں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں حصول اراضی کا کام پوری طرح مکمل کیا گیا ہے جبکہ جموں میں اس اراضی کو این ایچ اے آئی کے سپرد کیا گیا ہے ۔میٹنگ میں مزید بتایا کہ سرینگر رِنگ روڑ پروجیکٹ کے سلسلے میں 90 فیصد اراضی کو قومی شاہراہ کے حکام کو سپرد کرنے کاکام ایک ہفتے میںمکمل کیا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ وہ این ایچ اے آئی کو حصول اراضی کے سلسلے میں معاوضے کی رقم کی تقسیم کاری کے بارے میں یوٹیلائزیشن سر  ٹیفکیٹ پیش کریں ۔ تاکہ باقی ماندہ معاوضے کی رقم ان کے حق میں واگز ار کی جاسکیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ا ب تک جموں میں 180کروڑ روپے کی معاوضے کی رقم جبکہ سرینگر میں 122کروڑ روپے کی رقم زمین مالکان میں تقسیم کی گئی۔