سیاحتی سرگرمیوں کیلئے اقدامات

بارہمولہ //سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سیکرٹری فلوریکلچر ، گارڈنز اور پارکس شیخ فیاض احمد نے ڈائریکٹر فلوری کلچر فاروق احمد راتھر اور دیگر متعلقین کے ہمراہ بارہمولہ کا وسیع دورہ کیا ۔ انہوں نے ضلع میں مختلف باغات اور پارکس کے علاوہ ترقیاتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا ۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں کمشنر سیکرٹری نے لوپن تھیم گارڈن کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے وہاں مختلف پارکوں کا بھی معائنہ کیا اور ان پارکوں میں بنیادی ڈھانچے ر اور دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کا جائیزہ لیا ۔ اسی طرح کمشنر سیکرٹری نے ٹنگ مرگ میں ہائیڈرینجیا تھیم گارڈن کا سنگِ بنیاد بھی رکھا جو 60 کنال اراضی پر پھیلا ہوا ہے ۔ انہوں نے ہائیڈرینجیا آرائش پودے کا ایک پودا بھی لگایا اور تقریباً 500 سجاوٹی پودوں کا باقاعدہ آغاز کیا جو کہ جہاں لگائے جا رہے ہیں ۔ سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد کمشنر سیکرٹری نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ اثاثوں کو بہترین حالت میں برقرار رکھیں انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تجارتی فلوری کاشت میں شامل کرنے کی ضرورت ہے جس سے روز گار کے مواقع بڑسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی ڈھانچے اور راستوں کو اپ گریڈ اور ترقی دینے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تا کہ ان مقامات کو تفریح کا مرکز بنایا جا سکے ۔ ڈائریکٹر فلوریکلچر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پارکوں اور باغات کے دوروں کے دوران کووڈ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں ۔ انہوں نے ایک ذمہ دار شہریوں کی طرح برتاؤ کرنے اور ان مقامات پر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے پر زور دیا ۔ اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر فلوریکلچر ، ڈسٹرکٹ فلوریکلچر آفیسر، ایگزیکٹو انجینئر کے علاوہ دیگر سینئر افسران اور حکام موجود تھے ۔