سگواڑی ،ڈوڈہ میں قومی ایکتا میٹنگ کا اہتمام

ڈوڈہ // لوگوں میں آپسی روا داری کے جذبہ کو استحکام بخشنے اور فوج و عوام کے درمیان رشتوں کو مستحکم بنانے کیلئے ضلع کے سگواڑی علاقہ میں بدھ کے روز ایکتا میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ، اجلاس کا انعقاد 4 سیکٹر راشٹریہ رائفلز کے صدر مقام سگواڑی میں زیر قیادت بریگیڈئیر این جے سنگھ نے کیا گیا تھا۔ اجلاس  میں تقریباً ضلع کے50معزز اشخاص  بشمول دانشوروں ، مولویوں، پادریوں ،گوروں اور سرپنچوں و پنچوں اور لمبر داروںکے علاوہ فوجی اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران انفراسٹریکچر ، سماجی سہولیات، تعلیم اور مذہبی رواداری سے متعلق مدعوں پر مفصل مباحثہ کیا گیا ۔اس موقعہ پر اجتماع کو فوج کی جانب سے نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے کام کی جانکاری بھی دی گئی۔اس موقعہ پر بریگیڈئر این جے سنگھ نے فوج کی جانب سے نوجوانوں او رخواتین کو با اختیار بنانے کے لئے چلائی جا رہی سکیموں کو اجا گر کیا،خصوصاً ریکروٹمینٹ تربیت میں ،جو کہ ضلع کے سوہانڈمیں فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے اجتماع کو بتایا کہ فوج نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ایجوکیشن اور کئیرئر کونسلنگ منعقد کر رہی ہے اور ضلع کے دور افتادہ علاقوں میں متعدد طبی کیمپ بھی منعقد کئے گئے ہیں۔اسکے علاوہ نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنے کیلئے سیمنار وغیرہ بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔اس ایوئینٹ سے مقامی لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور اتحاد و بھائی چارے کا پیغام دینے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔مقامی لوگوں اور کیمونٹی لیڈروں نے فوج کی اس پہل کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ فوج کی اس پہل سے خطہ میں آپسی روا راادی کو فروغ حاصل ہوگا۔