سکھ گرو تیغ بہادر کا 400 ویں یوم پیدائش منایاگیا

پونچھ// نویں سکھ گرو تیغ بہادر کے 400 ویں یوم پیدائش پر پونچھ ضلع کے مختلف گرودواروں میں تقریبات منعقد کی گئی۔لاک ڈون کی وجہ سے اس سلسلہ میں گردواروں کی انتظامیہ کمیٹی کے عہدیدار اور چند ہی لوگوں نے شبد کرتن کر کے اپنی عقیدتوں کا اظہار کیا،اس دوران بھی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل در آمد کیا گیا۔گرو رام داس سیوا سوسائٹی کے اعلی رکن بلبیر سنگھ نے کہا کہ گرو صاحب نے کشمیری پنڈتوں کے زبردستی مذہب تبدیلی کے خلاف 11 نومبر 1675 کو قربانی دی تھی جسے اب بھی یوم شہدا کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرو تیغ بہادرنے اپنی پوری زندگی گورو نانک کے پیغام کو عام کرنے کے لئے وقف کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ گرو گرنتھ صاحب میں شامل ان کے کاموں کے متعلق مفصل درس دیا۔انہوں نے گررو تیغ بہادر کو ایک عظیم گرروقرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی حق اور انسانیت کے 
مقصد کے لئے وقف کردی۔