سکھوں کے مذہبی پیشوبابا دیپ سنگھ کا یوم پیدائش منایا گیا

پونچھ// گردوارہ سنگھ سبھا پونچھ میں شہید بابا دیپ سنگھ کے یوم پیدائش پر ضلع گردوارہ پر بندھک کمیٹی پونچھ اور اندرجیت سنگھ مالک سونو گولڈ اسمتھ پونچھ کے باہمی اشتراک سے سکھوں کے مذہبی پیشوا شہید بابا دیپ سنگھ کے یوم پیدائش پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔اس دوران پونچھ کے معروف راگی جتھوں نے گربانی کرتن کیا اور مذہبی اسکالرس نے خطاب کرتے ہوئے بابا دیپ سنگھ جی کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بابا دیپ سنگھ نے دم داما صاحب میں گرو گوبند سنگھ جی کی ہدایت پر گرو گرنتھ صاحب تحریر فرمایا۔ضلعی گردوارہ پربندھ کمیٹی پونچھ کے صدرسردار نرندر سنگھ، جنرل سیکریٹری سرجن سنگھ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابا جی نے مغلوں کے خلاف جنگ لڑی اور سکھوں کے مقدس ترین مقام ، گولڈن ٹیمپل کو اپنی جان کی قربانی دے کر آزاد کرایا۔انہوں نے کہا کہا جاتا ہے کہ بابا جی کا سر30 کلوگرام سے زیادہ وزنی کی تلوار سے قلم کیا گیا اسی لئے انھیں’زندہ شہید‘ کہا جاتا ہے۔پروگرام کے دوران نوجوان اتندرپال سنگھ نے بھی بابا دیپ سنگھ کو خراج پیش کیا۔اس موقع ہزروں کی تعداد میں سکھ برادری اورممتاز شہری موجود تھے۔پروگرام کے اختتام پر عقیدت مندوں کے لئے گرو کے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔