سکھوں کے مذہبی پیشوا شہید بابا دیپ سنگھ کے یوم پیدائش پرتقریب منعقد

پونچھ// گردوارہ سنگھ سبھا پونچھ میںشہید بابا دیپ سنگھ کے یوم پیدائش پر ضلعی گردوارہ پر بندھک کمیٹی پونچھ اور اندرجیت سنگھ مالک سونو گولڈ اسمتھ پونچھ کے باہمی اشتراک سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجہاں بھائی سرتاج سنگھ ، بھائی رسمیت سنگھ ، بھائی ہرچرن سنگھ ،بھائی بوپیندر سنگھ ، بھائی پارسین سنگھ کے راگی جتھوں نے گربانی کرتن کیا۔اس دوران مذہبی اسکالر بھائی رویندر سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے بابا دیپ سنگھ جی کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بابا دیپ سنگھ نے دم داما صاحب میں گرو گوبند سنگھ جی کی ہدایت پر گرو گرنتھ صاحب تحریر فرمایا ۔جنرل سیکریٹری ضلعی گردوارہ پربندھ کمیٹی پونچھ سرجن سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابا جی نے مغلوں کے خلاف جنگ لڑی اور سکھوں کے مقدس ترین مقام ، گولڈن ٹیمپل کو اپنی جان کی قربانی دے کر آزاد کرایا۔انہوں نے کہا کہا جاتا ہے کہ بابا جی کا سر30 کلوگرام سے زیادہ وزنی کی تلوار سے قلم کیا گیا اسی لئے انھیں’زندہ شہید‘ کہا جاتا ہے۔پروگرام کے دوران نوجوان اتندرپال سنگھ نے بھی بابا دیپ سنگھ کو خراج پیش کیا۔اس موقع پر سریندر سنگھ صراف ، گوتم ہاجرہ ، نریندر سنگھ تلور ، اونکار سنگھ ، صدر جی ایس بی آر ایس، پرتھپال سنگھ صدر گوردوارہ ڈنگس اور دیگر ممتاز شہری موجود تھے۔پروگرام کے اختتام پر عقیدت مندوں کے لئے گرو کے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔