سکھوں کا روایتی تہوار بیساکھی آج

پونچھ//ضلع پونچھ میں ہر سال کی طرح اس بار بھی انتظامیہ کمیٹی سنت پور ڈھیرہ ننگا لی صاحب کی جانب سے بیساکھی میلے کی تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادوں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے بھی وہاں پر بجلی پانی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی جبکہ عقیدت مندوں کی سہولت کے لئے تمام تر انتظامات کیے گئے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سکھوں کے روایتی تہوار بیساکھی پر ہر برس سنت پورا ڈھیر ا ننگالی صاحب پونچھ میں میلہ لگایا جاتا ہے جس میں نہ صرف ریاست جموں و کشمیر بلکہ پورے ہندوستان اور بیرون ملک سے بھی عقیدت مند آ کر اس میلے میں شرکت کرکے اپنی عقیدتوں کا اظہار کرتے ہیں۔سکھوں کے مذہبی اور تاریخی تہوار بیساکھی پر ضلع کے گرودواروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔پونچھ میں اس تہوار پر بڑی دھوم دام رہتی ہے۔اس تہوار پرڈھیرہ ننگالی صاحب میں مردوں کے علاوہ خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہوتی ہیں۔گردواروں کو سجایا جاتا ہے جبکہ مختلف تنظیموں کی جانب سے لنگر کااہتمام بھی کیا جاتا ہے ۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بار گزشتہ برسوں کی مناسبت سے زیادہ لوگوں کے شرکت کر نے کی امید ہے ۔