سکول کے راستے سے برف ہٹانے کی اپیل

پونچھ//حالیہ برفباری کے دوران سرحدی علاقہ شاہپور کے مڈل سکول گیگیاں کو جانے والا راستہ بند ہوگیاجس کی وجہ سے سکول جانے والے طلباء کو متاثر ہوناپڑرہاہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق سکول کے چاروں طرف برف کے ڈھیر لگے ہیں جس کی وجہ سے طلباء کوآنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ عبدالرشید شاہپوروی نے ضلع انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی برف باری ہوتی ہے لیکن اسے ہٹاکر راستے بحال کردیئے جاتے ہیں مگر انتظامیہ کو بالکل بھی پرواہ نہیں اور طلباکو متاثر ہوناپڑرہاہے ۔انہوں نے کہاکہ فوری طورپر اقدامات کرکے سکول کو جانے والے راستے سے برف ہٹائی جائے ۔