سکول کی تعمیر میں غیر معیاری ساز و سامان کے استعمال کا الزام

مینڈھر //مینڈھر کے بنولہ علاقہ کے مکینوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ ہائی سکول کی عمارت کی تعمیر میں غیر معیاری ساز و سامان کا استعمال کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تعمیراتی ایجنسی کی جانب سے مقامی دریا سے مٹی والا ریت استعمال کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت کی وجہ سے غیر معیاری کام کیا جارہا ہے تاکہ عمارت کے بجائے فنڈز ہڑپنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔مکینوں نے کہاکہ محکمہ اور ٹھیکیدار عمارت کی تعمیر کے بعد چلے جائیں گے تاہم سکول میں زیر تعلیم بچوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا ۔غور طلب ہے کہ عمارت کی تعمیر میں حالیہ کئی دنوں سے غیر معیاری تعمیر کے الزامات لگائے جارہے ہیں ۔مکینوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ زیر تعمیر عمارت کی جانچ کروانے کےساتھ ساتھ غیر معیاری تعمیرات کو جلدازجلدمسمار کروا کر نئی عمارت کی تعمیر کی تلقین کی جائے جبکہ ملوث ملازمین کےخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔