سکول کی اراضی خالی کرنے کیلئے نوٹس جاری

مینڈھر //محکمہ مال کی جانب سے گور نمنٹ گرلز مڈل سکول محلہ کھو کھراں کی اراضی پر ہوئے غیر قانونی قبضہ اور اراضی کو خالی کروانے کیلئے 9افرادکو نوٹس جاری کئے ہیں ۔سب ڈویژن انتظامیہ نے مذکورہ افراد کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک ہفتے کے اندر ہی سکول کی اراضی کو خالی کر دیں لیکن اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ا سلسلہ میں کارروائی عمل میںلائی جائے گی ۔غور طلب ہے کہ سکول کی اراضی پر ہوئے قبضہ کے سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر سب ڈویژن انتظامیہ نے ایک کمیشن مقرر کیا تھا جس کی قیاد ت میں حالیہ دنوں کے دوران سکول کی اراضی کی نشاندہی کی گئی ۔نشاندہی میں محکمہ مال نے پایا کہ مذکورہ اراضی پر کچھ افراد کی جانب سے غیر قانونی طورپر قبضہ کیا گیا ہے جس کے بعد قبضہ کرنے والون کو ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں ان کو ایک ہفتے کے اندر ہی اراضی کو خالی کروانے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔اس دوران سیول اور پولیس انتظامیہ نے موقعہ پر جاکر صورتحال کا جائزہ بھی لیا اور مکینوں سے تعاون کی اپیل کی ۔