کپوارہ/ // ہائر سکینڈری سکول کیرن میں پرنسل کی عدم دستیابی کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے سکول انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ اگر مذکورہ پرنسپل کو جنوری 2017میں کیرن ہائر سکنڈی سکول میں تعینات کیا گیا ہے لیکن مذکورہ پرنسل تب سے اب تک ایک مرتبہ بھر کیرن نہیں گیا ہے۔ لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ پرنسپل پر الزام عائد کیا کہ وہ سکول کا تمام کام کاج جموں میں بیٹھ کر ہی انجام دے رہا ہے۔ کیرن کے لوگو ں نے پرنسپل کی عدم موجودگی اور اساتذہ کی کمی خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر انتظامیہ نے فوری طور مداخلت نہیں کی تو وہ ہائرسکینڈری سکول کو مقفل کر کے اپنے بچو ں کا داخلہ ضلع کے دیگر اسکولوں میں کریں گے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ جنوری2017میں سرکار نے ہائر سکینڈری اسکول کیرن کےلئے جمو ں سے تعلق رکھنے والے ایک پرنسپل کو تعینات کیا گیا تھا لیکن مذکرہ پرنسپل آج تک کیرن نہیں گیا ہے ۔مذکورہ پرنسپل نے تعیناتی کے بعد صرف چیف ایجوکیشن آفس میں ہی جوائن کیا اور پھر کیرن کی طرف مڑکر بھی نہیں دیکھا ۔مقامی لوگو ں نے الزام لگایا ہے کہ سکول کے حوالے سے کسی بھی کا غذ یا بل پر وہ جمو ں میں ہی بیٹھ کر دستخط کرتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے ہائر سکینڈری سکول کیرن جہا ں اس وقت 3سو کے قریب بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں وہیں ان بچو ں کو پڑھانے کےلئے اساتذہ کی کمی بھی ایک سنگین مسئلہ ہے ۔ایسا ہی حال جمگنڈ علاقے کا بھی ہے جمہ گنڈ علاقے میں قائم سرکاری ہائی سکول میں اساتذہ کی کمی کے نتیجے میں زیر تعلیم بچو ں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔جمہ گنڈ ترہگام سے آئے ایک وفد نے بتا یا کہ یہا ں کے سرکاری اسکول میں اساتذہ کی نصف درجن اسامیا ں خالی پڑی ہیں ۔وفد کاکہنا ہے کہ تعلیمی سال کے دو مہینے گزر چکے ہیں لیکن جمہ گنڈ ہائی سکول میں ابھی تک اساتذہ کو تعینات نہیں کیا گیا ۔ چیف ایجو کیشن آفیسر کپوارہ فاروق احمد ڈار نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کی نوٹس میں آیا ہے کہ کیرن کی سڑک بھاری برف باری کے سبب بند پڑی تھی اس لئے ان کا رابطہ کیرن کے لوگوں کے ساتھ نہیں ہو سکا ۔انہو ں نے کہا کہ کا غذی طور پرنسپل نے جو ائن تو کیا ہے تاہم وہ ہائر سکنڈری میں ڈیوٹی کیوں نہیں دیتا اس کی تحقیقات کی جائے گی ۔انہو ں نے بتا یا کہ انہیں بھی اس سلسلے میں یہ شکایت مو صول ہوئی ہے کہ وہ سکول سے باہر ہوتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کپوارہ نے اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس کی جانچ کریں گئے کہ آخر کیوں پرنسپل سکول میں حاضر نہیں ہوتا ہے۔چیف ایجو کیشن آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ آج یعنی بدھ کو مذکورہ پرنسپل کی ڈیوٹی کے حوالے سے انہیں ایک رپورٹ مل جائے گی اور اگر یہ ثابت ہوا کہ پرنسپل نے آج تک کبھی کیرن ہائر سکینڈی سکول میں اپنی ڈیوٹی نہیں دی تو اس کو معطل کیا جائے گا اور وہ اپنی رپورٹ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو روانہ کریں گے ۔انہو ں نے کہا کہ ہائی سکول جمہ گنڈ کےلئے5اساتذہ کو روانہ کیا جارہا ہے اور اس کےلئے ان کے دفتر سے ایک حکم نامہ بھی جاری ہوا ہے ۔