سکول میں پانی کی بوندبھی نہیں ….سرحدی علاقہ بالاکوٹ کے طلاب کا احتجاج

 
مینڈھر// سرحدی علاقے بالاکوٹ میں پینے کے پانی کی شدیدقلت پائی جارہی ہے ۔پرا ئمری سکول پولیس پو سٹ بالاکوٹ کے بچو ں نے اپنی پڑ ھائی چھو ڑ کراس معاملے پر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا ۔طلباءکاکہنا تھا کہ گز شتہ کئی برسو ں میں سکول میں پانی کی قلت کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ انہو ں نے اپنی پلیٹیں ہا تھ میں لیکرا حتجاج کیا اور کہا کہ انہیں ہاتھ دھونے کیلئے بھی پانی نصیب نہیںہوتااور وہ مجبوراًاحتجاج کررہے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ یہا ں سے پانی کی ایک پا ئب گز ر رہی تھی جس سے لیک ہونے والے پانی سے وہ اپنی پلیٹیں صاف کر تے تھے اور اسی پانی کو پیتے بھی تھے لیکن افسو س کی بات ہے کہ محکمہ کے ملا زمین نے سکول کے پاس سے جانے والی پا ئیو ں کو اکھا ڑ دیا جس کی وجہ سے اب وہ بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔احتجاج کو دیکھتے ہوئے ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر تنویر احمد خان نے نائب تحصیلدار کو موقعہ پر روانہ کیا۔اس دوران نائب تحصیلدار بالاکوٹ نے احتجاج کررہے طلباءکو یقین دلا یا کہ سکو ل میں جلد ازجلد پانی کی سپلائی فراہم کی جائے گی جس پر انہوںنے احتجاج ختم کیا ۔ ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر تنو یر احمد خان نے کہا کہ وہ جلد پائپیں لگاکر پانی کی سپلائی فراہم کریںگے تا کہ بچو ں کو کسی بھی قسم کی پر یشا نی کا سامنا نہ کر نا پڑے۔ انہو ں نے کہا کہ وہ آج ہی متعلقہ محکمہ کے افسران سے بات کریںگے ۔