سکول اراضی پر ناجائز قبضہ ہٹالیاگیا

مینڈھر//گورنمنٹ مڈل سکول محلہ کھوکراں گوہلد میں ناجائز تجاوزات کو ہٹالیاگیا۔بتایاجاتا ہے کہ مبینہ طور محکمہ پنچائت اور علاقہ کے کچھ لوگوں نے ملکر سکول کی جگہ سے ایک سڑک نکال کر جگہ کو نقصان پہنچایاتھا جس کے بعد سکول کے ہیڈ ماسٹر نے اپنے محکمہ کے اعلی آفیسران کو ایک خط لکھا کہ کروناوائرس کے دوران محکمہ پنچائت کے ملازمین کی ملی بھگت سے سکول کی جگہ سے ایک سڑک نکالی گئی ہے جس سے سکول کی زمین پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ سکول کی جگہ کو نقصان پہنچایا ہے لہٰذا کاروائی عمل میں لائی جائے جس کے بعد متعلقہ آفیسران نے ضلع ترقیانی کمیشنر پونچھ کو ایک خط لکھا کہ مڈل اسکول محلہ کھوکراںکی جگہ سولہ کنال 10مرلے ہے جس پر ایک سڑک نکال کے سکول کی جگہ کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ جگہ پر قبضہ کیا گیا ہے کیوں کہ پہلے بھی سکول کی جگہ پر کئی لوگوں نے قبضہ کرکے رکھا ہے جس پر کاراوئی عمل میں لائی جائے اور سکول کی جگہ کو واگذار کیا جائے جس پر ڈی سی پونچھ نے تحصیلدار مینڈھر ڈاکٹر وکرم کمار کو جگہ پر قبضہ اٹھانے کو کہا جس پر کاراوئی کرتے ہوئے تحصیلدار مینڈھر نے نائب تحصیلدار مینڈھر محمد اشفاق فانی اور متعلقہ پٹواری محمد عزیز کو پولیس نفری کے ہمراہ موقعے پر بھیجا اور جگہ سے قبضہ ہٹانے کیلئے کہا جس پر نائب تحصیلدار نے کاروائی کرتے ہوئے اسکول کی جگہ سے قبضہ ہٹایا ۔