سکولوں کے ایام کار تبدیل

 سرینگر// محکمہ تعلیم نے یکم اکتوبر سے اسکولوں کے ایام کار میں تبدیل لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں میونسپل حدود کے اندر صبح9بجے سے 3بجے تک اسکول کھلے رہیں گے۔ محکمہ تعلیم کشمیر کی طرف سے اس سلسلے میں سنیچر کو ایک حکم نامہ جاری کیا گیا،جس میں کہا گیا’’  سرینگر کے میونسپل حدود میںتمام سرکاری و تسلیم شدہ نجی اسکولوں میں یک اکتوبر سے ایام کار صبح9بجے سے شام3بجے رہے گا‘‘۔ محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کئے گئے حکم نامہ میں تاہم کہا گیا ہے کہ سرینگر مونسپل حدود کے باہر علاقوں میں اسکول صبح19بجے سے شام4 بجے تک کھلے رہیں گے۔