سکولوں میں اساتذہ اورجگہ کی کمی

بانڈی پورہ//گجر بستی کڑورہ کے ہائی اورمڈل سکولوں کے طلاب نے اساتذہ کی کمی اور جگہ کی تنگی کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے اور الزام لگایا کہ دور دراز بچھڑے پہاڑی علاقوں میں طلاب کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہورہا ہے۔احتجاجی طلاب کے ساتھ ایک پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر مصطفی خان بھی تھے۔ ڈاکٹر خان نے بتایا کہ کڑورہ مڈل سکول دوکمروں پر مشتمل ہے جس میں120طلاب زیرتعلیم ہیں جنہیں دو اساتذہ تعینات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہائی سکول کڑورہ میں 250 طلاب کیلئے سات اساتذہ تعینات ہیں جس کی وجہ سے طلاب کامستقبل مخدوش ہورہا ہے۔ اس ضمن میں چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ جاوید اقبال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی وجہ سے وہ کوئی آرڈر جاری نہیں کرپارہے ہیں ۔انہوںنے اعتراف کیا کہ اپ گریڈکئے گئے سکولوں میں تدریسی عملے کی کمی کاسامنا ہے ۔