سرینگر//گورنر کے صلاحکار کے سکندن نے کل سلک فیکٹری راج باغ، بمنہ وولن ملز اور کشمیر سلک فائلیچر سولنہ کا دورہ کر کے اِن یونٹوں کے کام کاج کا جائیزہ لیا۔منیجنگ ڈائریکٹر جموں اینڈ کشمیر انڈسٹریز لمٹیڈجاوید اقبال اور دیگر اہلکار بھی دورے کے دوران مشیر موصوف کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران مشیر موصوف نے سلک فیکٹری راج باغ کے مختلف شو رومز کا معائنہ کیا اور وہاں تیار کی جارہی اشیاء کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔صلاحکار نے گورنمنٹ سلک فیکٹری راج باغ میں کمپوزٹ مارکیٹ سینٹر فار ہول سیل چین کا معائنہ کیا جس دوران انہیں بتایا گیا کہ یہ عمارت رواں سال ستمبر تک مکمل کی جائے گی ۔ اس عمارت کو جہلم ۔توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کے تحت تیار کیا جارہا ہے۔ صلاحکار کو سلک فیکٹری کو ہیری ٹیج سائٹ کے طور فروغ دینے اور اس کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ انہوں نے افسروں کو فیکٹری کو خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ روز گار فراہم کرنا والا یونٹ بنانے پر بھی زور دیا۔بمنہ وولن ملز کے دورے کے دوران صلاحکار نے اس کے مختلف یونٹوں کا معائنہ کیا جس دوران انہیں کمپوزٹ مارکیٹ فار ہول سیل چین کے شو روم کم انٹر پریٹیشن سینٹر کی تعمیر کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ عمارت مقررہ وقت کے اندر مکمل کی جائے گی۔بعد میں صلاحکار نے گورنمنٹ کشمیر سلک فائلیچر سولنہ کا دورہ کر کے مختلف سیکشنوں کا معائنہ کیا۔
سکندن کاسلک فیکٹری راج باغ، بمنہ وولن ملز اور سلک فائلیچر سولنہ کا دورہ
