سکمز کے سینئر اور جونیئر اسسٹنٹس کیلئے تربیتی کورس

سرینگر//ڈائریکٹر جنرل جموںوکشمیرامپا سوربھ بھگت نے ” شیرکشمیر اِنسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( سکمز) کے سینئر اور جونیئر اسسٹنٹس کے لئے سیکریٹریٹ اسسٹنٹ ٹریننگ کورس ” کی اِختتامی تقریب کی صدارت کی۔اِس دوہ ماہ کے تربیتی کورس کا جی اے ڈی اور امپارڈ نے اہتمام کیا تھا ۔یہ تربیتی کورس 6 ستمبر کو شروع اور 5 نومبر 2021ءکو اِختتام پذیر ہوا۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سوربھ بھگت نے امپارڈ کے ذریعے منعقد کئے جانے والے سیکرٹریٹ اسسٹنٹ ٹریننگ کورسز کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کے فرنٹ لائن ملازمین کے استعدادکار میںاضافہ امپارڈ کے ساتھ ایک ترجیح رہے گا۔اسی وجہ سے امپارڈ حکومت جموںوکشمیر کے مختلف محکموں کے سینئر اسسٹنٹ اور جونیئر اسسٹنٹس کو تربیت فراہم کرتا ہے تاکہ انہیں سیکرٹریٹ کے طریقہ¿ کار کے مینوئل سے واقف کرایا جاسکے۔تربیت کے دوران سول سروسز ریگولیشن ، عمومی مالیاتی قواعد(جی ایف آر )۔ 2017، گورنمنٹ اِی ۔ مارکیٹ پلیس (جی اِی ایم) ، ملازمین کے طرزِ عمل کے قواعد، درجہ بندی ، کنٹرول اوراپیل کے قواعد ، کمپیوٹر کی بنیادی باتیں ، اِی آفس اور اِی ۔پروکیورمنٹ ۔ انہیں اخلاقیات ، اقدار اور ٹیم ورک بھی سکھا یا جاتا ہے ۔ اِس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل نے تربیت حاصل کرے والوں کو امپارڈ میں اَپنی تربیت مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی جس سے نہ صرف اُ نہیں محکمانہ اِمتحان پاس کرنے میں مدد ملے گی بلکہ روزمرہ کے دفتری کاموں سے نمٹنے میں ان کی کارکردگی میں بھی اِضافہ ہوگا۔اُنہوں نے مزید کیا کہ ٹریننگ سے تربیت حاصل کرنے والوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے اور خود کو اَپ ڈیٹ کرنے کا بہترین موقعہ ملتا ہے ۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آنے والے برسوں میں امپارڈ سیکرٹریٹ ٹریننگ کے سلسلے میں تمام بیک لاگ کو دور کرنے کی کوشش کرے گا جو مختلف حالات کی وجہ سے ہوا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ فی الحال امپارڈ اَپنے سری نگر اور جموں دفاتر میں تقریباً 1400 فرنٹ لائن ملازمین کو تربیت دے رہا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل نے ٹرینی شُرکا ¿میں اسناد بھی تقسیم کیں ۔ ٹرینی شرکا¿ نے پورے تربیتی پروگرام میں کورس کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر رقیہ امین کی محنت کو سراہا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ٹریننگ کشمیر ڈاکٹر ایم اے خان اور فیکلٹی ممبرن موجود تھے۔