سکمز کیلئے ڈائریکٹر کی تلاش

 سرینگر//صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کیلئے ڈائریکٹر کی تقرری کیلئے15 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم کی طرف سے جاری کردہ انٹرویو نوٹس کے مطابق، 15 امیدواروں نے ڈائریکٹر انسٹی چیوٹ کے عہدے کے لیے درخواستیں دیں، جن کی متعلقہ کمیٹی نے چھان بین کی اور بعد میں انہیں شارٹ لسٹ کردیا گیا۔۔، ان میں ڈاکٹر یوگیش کمار سرین ڈائریکٹر پروفیسر و ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف پیڈیاٹرک سرجری لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج اور ایسوسی ایٹڈ کلاوتی سرن  چلڈرن ہسپتال نئی دہلی، ڈاکٹر نثار احمد بٹ، پروفیسر و ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف نیورو سرجری صورہ ڈاکٹر الطاف عمر رمضان، ڈین میڈیکل فیکلٹی و سربراہ شعبہ سرجیکل گیسٹرو اینٹرولوجی،سرجیکل آنکولوجی ڈاکٹر عمر جاوید شاہ،پروفیسر اور سربراہ، ایمرجنسی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ، صورہ ڈاکٹر شوکت علی مفتی ، پرویز احمد کول، پروفیسر اور ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف ’سی وی ٹی ایس صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ڈاکٹر غلام نبی لون، ہیڈ، شعبہ اینڈو کرائنولوجی صورہ ڈاکٹر بشیر احمد لاوے، سیکریٹری ٹیکنیکل ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر شوکت احمد،پروفیسر اور ہیڈ آف آرتھوپیڈکس سکمز بمنہ ڈاکٹر نصیر احمد، ڈاکٹر ریاض احمد اونتو، پروفیسر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف پلاسٹک اینڈ ری کنسٹرکٹیو سرجری ڈاکٹر عادل حفیظ وانی،پروفیسر اور شعبہ یورولوجی اور کڈنی ٹرانسپلانٹ یونٹ صورہ ڈاکٹر محمد سلیم وانی، پروفیسر شعبہ نفسیات، جی ایم سی اننت ناگ ڈاکٹر عبدالواحد خان، پروفیسر اور ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف ریڈیولوجی صورہ ڈاکٹر طارق احمد گوجواری شامل ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے’’محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے نمبر ME/NG/71/2016/SKIMS مورخہ 06-09-2021 کے ذریعے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں ڈائریکٹر، میڈیکل سائنسز صورہ سرینگر کے عہدے کے لیے بھارتی شہریوں سے تجویز کردہ پروفارم پر آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔نوٹیفکیشن انسٹی چیوٹ کی سرکاری ویب سائٹ (www.skims.ac.in)پر دستیاب رکھی گئی تھی۔ درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 8ستمبر2021سے 7اکتوبر2021تک تھی۔ جواب میں، 36 درخواستیں موصول ہوئی تھیں‘‘۔بعد ازاں، ان درخواستوں کی جانچ پڑتال ایک اسکریننگ کمیٹی کی طرف سے مقررہ قابلیت، مطلوبہ تجربے کے مطابق کی گئی۔نوٹس میں مزید کہا گیا’’ اسکریننگ کمیٹی نے عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی رپورٹ پیش کی، جس کے تحت 15 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا  گیاہے،‘‘۔سلیکشن کمیٹی نے شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کو28دسمبر کو جموں سیکریٹریٹ میں طلب کیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈاکٹر اے جی آہنگر، کی مدت ملازمت میں جون میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ڈاکٹر آہنگر جولائی 2016 میں بطور ڈائریکٹر  تعینات ہوئے تھے، تاہم انہیں جنوری 2018 میں ہٹا دیا گیا تھا لیکن عدالتی ہدایات کے بعد ستمبر 2019 میں دوبارہ عہدے پر فائز ہوئے۔