سرینگر//شیر کشمیرمیڈیکل انسٹی چیوٹ کے زیر اہتمام درگاہ حضرتبل میں گزشتہ 12روز سے جاری مفت طبی کیمپ اختتام پذیر ہوا جس میں سینکڑوں کی تعدادمیںلوگوں کا علاج ومعالجہ کے علاوہ ان میں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔ڈائریکٹر سکمز کی ہدایت پریکم ربیع الاول سے ہی انسٹی چیوٹ کی طرف سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ طبی کیمپ سے کافی تعداد میں لوگوں نے استفادہ حاصل کیاکیا اور12روز کے دوران کیمپ میں1200مریضوں کا علاج و معالجہ کیا گیا۔ طبی کیمپ کی نگرانی نان گزیٹیڈیڈ ایمپلائز کانفرنس کے صدر اور ٹریڈ یونین لیڈر اشتیاق بیگ کررہے تھے اورکل چیرمین ڈاکٹر جی این ایتو نے بھی کیمپ میں حاضری دے کر اپنے آپ کو میسر رکھا۔ طبی کیمپ کے انعقاد پرزائرین نے ڈائریکٹر سکمز کے اس عوام دوست اقدام کی کافی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ موسم میںاس طرح کا طبی کیمپ منعقد قابل ستائش ہے۔