سکمز میڈیکل کالج میں طبی اساتذہ کیلئے ورکشاپ

 سری نگر//سکمز میڈیکل کالج میں کل میڈیکل کونسل آف انڈیا کی نگرانی کے تحت تین روزہ ورکشاپ کا آغاز ہوا۔ایم سی آئی کی جانب سے سی ایم سی لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر دنیش کمار اس پروگرام کی نگرانی کریں گے۔ ورکشاپ کے دوران 30 فیکلٹی ممبران کو ایم بی بی ایس کے نئے کورس سے متعلق ریسورس پرسنز ضروری تربیت دیں گے۔میڈیکل کونسل آف انڈیا نے ایم بی بی ایس کے نصاب میں2019 سے اضافہ کیا ہے۔ورکشاپ کے آغاز میں سکمز میڈیکل کالج ریاست کا ایسا پہلا میڈیکل کالج بن گیا ہے جہاں یہ تربیتی پروگرام منعقدہورہا ہے۔ایم بی ایس ایس کے لئے نئے نصاب کی عمل آوری کے لئے میڈیکل کونسل آف انڈیا نے ملک بھر میں نوڈل مراکز قائم کئے ہیں اور طب سے وابستہ اساتذہ کو ضروری تربیت دی جارہی ہے۔