سکمز میڈیکل کالج عملے کیلئے مشاہروں میں اضافہ

سرینگر//سرکار کی طرف سے سکمز میڈیکل کالج کے ریذیڈنٹ ڈاکٹروں، رجسٹرار وں ، اساتذہ اور ڈمانسٹریٹروں کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں اورسرینگرکی طرزپرمشاہرے کو منظوری دیدی ہے۔ اس سلسلے میں آرڈر نمبر48-بتاریخ06جون 2018کے تحت سکمز میڈیکل کالج بمنہ کے سینئر ریذیڈنٹ ڈاکٹروں، اساتذہ، رجسٹراروں اور ڈمانسٹریٹروں کے مشاہرے میں ترمیم کی گئی ہے اور سرکار کے آرڈر نمبر596-HMEof 2017بتاریخ 25-10-2017کے حساب سے مشاہرہ ادا کیا جائے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کو اس مہینے ہڑتال پر نہیں جانا چاہئے تھا جس کی وجہ سے سینکڑوں مریضوں اور تیمارداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔