سکمز صورہ میں کل سے اوپی ڈی خدمات بحال ہوں گی

 
سری نگر//گزشتہ کچھ دنوں سے کوویڈ 19کے معاملات میں کمی کے پیش نظر، سکمز صورہ کے حکام نے کل سے او پی ڈی خدمات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ SKIMS فاروق اے جان کی طرف سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق، "مریضوں کی دیکھ بھال کے مفاد میں اور کشمیر میں کووڈ کی لہر کی سطح مرتفع کو مدنظر رکھتے ہوئے، سکمز میں او پی ڈی خدمات کو بدھ یعنی 2فروری 2022سے دوبارہ شروع ہو جائے گا"۔
 
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کووڈ کیسز بڑھنے کے بعد جنوری کے دوسرے ہفتے میں SKIMS صورہ میں او پی ڈی خدمات بند کر دی گئی تھیں اور ٹیلی مشاورت شروع کی گئی تھی۔