سکاسٹ یونیورسٹی میں کسانون کےلئے بیداری پروگرام

 جموں //سبزیوں اور دیگر فصلوں کو کیڑوں سے بچانے کےلئے سکاسٹ یونیورسٹی جموں کی جانب سے کسانوں کےلئے ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ۔یونیورسٹی کے شعبہ زولوجی اور ڈائریکٹر محکمہ زراعت جموں کے زیر تحت منعقدہ اس بیداری پر وگرام میں مختلف علا قوں سے آئے ہو ئے 50کسانوں نے شرکت کی ۔اس پروگرام کے دوران منتظمین کی جانب سے کسانوں کو سبزیوں و دیگر فصلوں سے متعلق بیماریوں اور ان کے بچاﺅ کےلئے استعمال کی جانے والی ادویات کے استعمال کے سلسلہ میں تربیت دی گئی ۔ شعبہ کے ماہرین نے کسانوں کو بیماریوں کی اقسام ودیگر کیڑوں سے ہو نے والے نقصانات سے متعلق جانکاری فراہم کی تاکہ وہ اپنی فصلوں کو بیماریوں سے بچا سکیں ۔شعبہ کے ماہرین نے کہا کہ اس پروگرام کو منعقد کر نے کا اصل مقصد خطہ کے کسانوں کو نئی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بیدار کرنا تھا ۔بیدرای پروگرام کے دوران کسانوں نے اپنے مسائل کے بارے میں شعبہ زولوجی کے سائنسدانوں سے مشورے بھی لئے ۔بیداری پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ایس ڈی ایم طارق حسین نے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اپنی اقتصادی حالت بہتر بنانے کی کوشش کر ئیں ۔جبکہ ڈاکٹر وشال گپتا اور ڈاکٹر ایس کے سنگھ نے کسانوں پر زور دیتے ہو ئے کہاکہ وہ فصلوں کی زیادہ پیدا وار کےلئے نامیاتی زراعت کے طریقہ کار کا زیادہ استعمال کر ئیں ۔ پروگرام کے دوران کسانوں میں مختلف قسم کا زراعی سازو سامان بھی تقسیم کیا گیا ۔