سکاسٹ شالیمار میں نینو ٹیکنالوجی کانفرنس 7اپریل سے

سرینگر// نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر کی طرف سے نینو ٹیکنالوجی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے پانچویں شمارے کا انعقاد سکاسٹ شالیمار میں7 اپریل سے11 اپریل تک کیا جارہا ہے۔ یہ کانفرنس آئی آئی کھرگ پور کی مینٹر شِپ میں منعقد کی جارہی ہے۔این بی ایل۔ 209 کے اجلاس میں گورنر کے مشیر کے کے شرما، معروف افسران، وائس چانسلر اور عالمی سطح کے سطح کے کئی تعلیم دان اور آئی آئی ٹی کھرگ پور کے علاوہ بِٹس پلانی سے تعلق رکھنے والے ماہرین شرکت کریں گے۔اس اجلاس کی بدولت طُلباء اور ماہرین کو تعلیم اور صنعت کاری کے شعبیٔ سے جڑے تجریبات اور خیالات کو آپس میں بانٹنے کے لئے ایک بین الاقوامی فورم دستیاب ہوگا۔کانفرنس کے لئے دُنیا بھر سے تعلق رکھنے والے250 مندوبین رجسٹر کئے گئے ہیں اور اس کانفرنس کو ملک کے اس حصے میں ایک بڑے سائنسی پروگرام کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔