عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//شیرکشمیرزرعی یونیورسٹی کشمیر کی 54ویں ریسرچ اینڈایکسٹینشن ایڈوائزری کمیٹی (آر ای اے سی) میٹنگ ربیع۔2023منگل کویونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرنظیراحمدگنائی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔میٹنگ کامقصد مختلف اضلا ع میں منی کٹوںکی آزمائش سے متعلق فیڈ بیک حاصل کرناتھا تاکہ انہیں جاری کرنے کیلئے سفارشات پیش کی جائیں۔میٹنگ کے دوران وائس چانسلر نے ریسرچ اورایکسٹینشن سرگرمیوں میں تیزی لانے پرزوردیا۔انہوں نے باغبانی اورزراعت سے کسانوں کی آمدن کودوگنا کرنے کی کاوشوں پرتبادلہ خیال کیا اور ان شعبوں میں روزگار پیداکرنے پرزوردینے کے علاوہ کٹائی کے بعدنقصانات کوکم کرنے ،زرعی پیدوار کوبہتربنانے کی کوششوں کوتیز کرنے کی تلقین کی۔وائس چانسلر نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ سلراننت ناگ میں یونیورسٹی کی500کنال اراضی کرشی وگیان کیندرکوالاٹ کی جائے گی تاکہ وہاں کسانوں کیلئے وگیان اورتحقیقی مرکز قائم کیاجائے۔انہوں نے جموں کشمیرکوماڈل بائیواکانومی سٹیٹ بنانے کے عزم کودہرایا۔