سڑک کے ایک حصے پر میکڈم نہ بچھانے پر لال بازارعمر کالونی کے لوگ برہم

سرینگر //لال بازارعمر کالونی بی لین 2 کے ایک حصے پر میکڈم نہ بچھانے پر مقامی آبادی نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پوری سڑک پر میکڈم بچھایا جائے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اندرونی سڑک پر میگڈیم بچھایا ہے تاہم 110فٹ کو بغیر میگڈیم کے رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کے ایک حصہ کو میکڈم کے بغیر رکھے جانے سے مقامی آبادی کو پھر سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس سڑک کی مکمل مرمت کی جائے اور پوری سڑک پرمیکڈم بچھایا جائے تاکہ گذشتہ کئی برسوں سے لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔