تھنہ منڈی//راجوری۔تھنہ منڈی سڑک کے سات کلو میٹر بقیہ حصے پر گریف انتظامیہ نے تارکول بچھانے کا کام شروع کیاہے اور حکام کی طرف سے عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔ راجوری۔ تھنہ منڈی سڑک کی لمبائی 22کلو میٹر ہے اوردو سال قبل راجوری سے پلانگڑھ تک 15 کلو میٹر حصے پر تارکول بچھایاگیالیکن پلانگڑھ سے تھنہ منڈی تک 7 کلو میٹر کے حصے کو گریف نے اسی حالت میںچھوڑ دیاتھاتاہم ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کی ہدایت پر محکمہ نے پانی کے نکاس کے لئے نالیاں تعمیر کرنے کا کام شروع کر دیاہے اور تارکول بھی بچھایاجارہاہے۔اس سلسلے میں محکمہ نے عوام اور ٹرانسپورٹروںسے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ یہ کام خوش اسلوبی سے انجام دیاجاسکے ۔