سڑک کی تعمیرپر10سالہ تنازعہ حل

 پونچھ //سرحدی علاقے دیگوار سے نور کوٹ جارہی پی ایم جی ایس آئی کی 3.5کلو میٹر سڑک پر چلے آرہے دس سال کے تنازعہ کو ڈپٹی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد نے حل کرتے ہوئے اس کی تکمیل کی ہدایت دی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ اس سڑک کا 2.5کلو میٹر حصہ تار بندی کے اندر ہے جو دو پنچایتوں کے لوگوں کو روابط فراہم کرتاہے ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں تمام فریقین کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تفصیل سے تبادلہ خیال کے بعد فوج نے یقین دلایاکہ وہ سڑک کی تعمیر میں پوراپورا تعاون دے گی جبکہ فوج کے ساتھ مشاورت کیلئے محکمہ مال و محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔مقامی لوگوںنے اس تنازعے کو حل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کاشکریہ ادا کیاہے ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے جڑانوالی گلی سے ہرنی سڑک پر بچھائے جارہے تارکول کا جائزہ لیا ۔ اس کام کو محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے موصوف کی ہدایت پر شروع کیاہے ۔اس موقعہ پر انہوںنے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کام معیاری کریں تاکہ یہ ایک پائیدار اثاثہ بن سکے ۔ انہوںنے کہاکہ پے منٹ کی ادائیگی سے قبل کام کا معائنہ کیاجائے گا اور اس سلسلے میں خصوسی ٹیمیں تشکیل دی جائیںگی۔