سڑک پر تارکول رات کو بچھانے کی اپیل

 
مینڈھر// گو رسائی ۔سرنکو ٹ سڑک پر تارکول رات کے بجائے دن کو بچھایاجارہاہے جس کی وجہ سے عام مسافرو ں اور طلاب کو آنے جا نے میں مشکلات کا سامنا ہے۔کئی سکو لی طلبا نے بتا یا کہ متعلقہ محکمہ دن کو تارکول بچھارہاہے جس کی وجہ سے انہیں سکو ل آنے اور جانے میں مشکلا ت کا سامنا ہے اور ان کا بہت سارا وقت ضائع ہوجاتاہے جس کے نتیجہ میں وہ وقت پر سکول نہیں پہنچ پاتے اور تعلیم متاثر ہوتی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ تارکول کی وجہ سے سڑک پر طویل جام لگ جا تے ہیںاورانہیں کئی کلو میٹر سفر پیدل طے کرناپڑتاہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کو ئی متبادل سڑک بھی نہیں جس پر سفر کرکے وہ سکول پہنچ سکیں۔دن کو تارکول بچھائے جانے سے عام لوگوں کو بھی پریشانی کاسامناہے اوران کاکہناہے کہ انہیں سڑک کھلنے کا انتظار رہتاہے ۔ انہو ں نے کہا کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کو چاہئے تھا کہ دن کے بجا ئے رات کو تارکول بچھائے تاہم وہ ایسا نہیں کررہا ۔انہو ں نے ضلع تر قیا تی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ متعلقہ محکمہ کو ہدایت دیں تا کہ وہ دن کے بجا ئے رات کو سڑ ک پر تارکول بچھائے ۔