راجوری//ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں مختلف ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کے ذریعہ چلائے جارہے بڑے سڑک پروجیکٹوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی راجوری،سندربنی،اے ڈی سی نوشہرہ،اے ڈی سی کالاکوٹ،اے سی آر ودیگر آفیسران نے بھی موجود تھے ۔میٹنگ کے دوران ڈی سی نے این ایچ 144 اے ،راجوری تھنہ منڈی روڈ، راجوری کنڈی بدھل روڈ اور بدھل مہورے گول روڈ پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹ بننے والے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔این ایچ 144 اے کے معاوضے کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈی ڈی سی نے اے سی ڈیفنس سے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں معاوضے کی ادائیگی کیلئے خصوصی کیمپ منعقد کرے۔راجوری تھنہ منڈی روڈ کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے بی آر او کے متعلقہ افسر کو جلد از جلد پیگ مارکنگ شروع کرنے کی ہدایت دی جبکہ راجوری کنڈی بدھل روڈ پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے میٹنگ کو بتایا گیا کہ سڑک کی ڈبل لائننگ مکمل ہو چکی ہے اور چند دیہاتوں کی میوٹیشن باقی ہے۔ بدھل مہورے گول روڈ پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ 107 دیہات کے ساتھ زمین حاصل کی جانی ہے اور انڈینٹ سٹینڈز جمع کرائے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا کہ ڈھانچے، پھل والے اور پھل نہ دینے والے درختوں کی تشخیص بھی زیر التوا ہے۔ ڈی ڈی سی نے جہاں بھی ضرورت ہو مشترکہ تصدیق کرنے کی ہدایت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ تمام پروجیکٹوں میں آرہے مسائل کو جلدازجلد حل کئے جائیں تاکہ لوگوں کو فائدہ مل سکے ۔
سڑک پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا
