سڑک حادثے میں 1ہلاک ،2زخمی

راجوری//نوشہرہ ٹاؤن کے قریب جموں پونچھ شاہراہ پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہوئی گئی جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ کار سڑک سے پھسل کر ندی کنارے جا گری جسکی وجہ سے گاڑی میں سوار ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو زخمی ہوئے ہیں ۔حادثہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 2 بجے سے 3 بجے کے درمیان ٹین پل نوشہرہ پر پیش آیا۔اس دورن ایک کار زیر نمبر JK12B-4283ڈرئیوار کے کنٹرول سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی ۔حادثے میں ہلاک ہوئے شخص کی شناخت محمد ارشد ولد ثناء اللہ سکنہ راج پورہ منڈی کے نام سے ہوئی جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جو مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ متوفی کی لاش کو سول ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔