سڑک حادثے میں سکمز ملازم کی موت

سرینگر// شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آگ میڈیکل سائنسز صورہ میں تعینات عبدالرشید ڈار اتوار کی شام تولہ مولہ گاندربل میں سڑک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہوئے ۔سکمزانتظامیہ ، ملازمین اور نگوا نے مرحوم کی حادثاتی موت پر سخت غم واندوہ کااظہارکرتے ہوئے سوگوار کنبہ کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کااظہار کیا ۔ اس سلسلے میں صورہ ہسپتال میں ایک تعزیتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میںسکمز ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر کے علاوہ دیگر افسران و دیگر ملازمین نے حصہ لیا اور مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا گیا۔تعزیتی میٹنگ میںعبدالرشید کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی ۔ دریں اثناء نگوا کے صدر اشتیاق بیگ کی قیادت میں ملازمین کا ایک وفد مرحوم کے گھر گیا جہاں انہوںنے سوگوار کنبہ کی ڈھارس بندھائی اورمرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی ۔