سڑک حادثے میں زخمی پولیس اہلکار 5 روز بعد ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا

عارف بلوچ
 

اننت ناگ //قاضی گنڈ میں سڑک حادثے میں زخمی ہوا پولیس اہلکار بالآخر زندگی کی جنگ ہار گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کی 3 تاریخ کو نسوبدراگنڈ میں ٹرک اور موٹر سائیکل کے مابین ہوئی ٹکر میں بائیک پر سوار پولیس اہلکار شبیر احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکنہ کرالوکنڈ شدید زخمی ہوا تھا اور اس کو نازک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سرینگر میں داخل کیا گیا تھا۔

 

 جہاں وہ 5 روز بعد جمعرات کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔

 

مہلوک محکمہ پولیس میں بطور ایس پی او کام کرتا تھا اور پولیس اسٹیشن کولگام میں تعینات تھا۔مہلوک کی نعش آبائی گاو¿ں پہنچتے ہی صف ماتم بچھ گئی۔پولیس نے پہلے ہی معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے۔