سڑک حادثے میں زخمی بزرگ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لقمہ اجل

 
 
سری نگر//سری نگر کے قمر واری علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا ایک 85 سالہ شخص ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں آج صبح دم توڑ گیا۔
 
خبر رساں ایجنسی- کشمیر نیوز آبزرورکے مطابق85سالہ شخص غلام احمد ناتھ، ساکن پاٹلی پورہ، سری نگر چند روز قبل سری نگر کے علاقے قمرواری میں ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوا تھا۔
 
اس کے بعد اسے علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر لے جایا گیا تاہم وہ منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
 
دریں اثنا، ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور آئی پی سی 304A کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔