سڑک حادثے میں خاتون کی موت 2زخمی

  تھنہ منڈی // راجوری ضلع کے تھنہ منڈی علاقہ میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی جبکہ اس کا شوہر اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے ۔تھنہ منڈی میں غزالی مارکیٹ کے قریب شاہدرہ موڑ سے ایک آلٹو کار زیر نمبرJK02AD-1786ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر ایک کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں منگوٹہ کے رہنے والے سید مکھن شاہ ولد رسول شاہ عمر 35 سال اور اس کا بیٹا مخدوم شاہ عمر 6 سال زخمی ہو گئے جبکہ اس کی اہلیہ شمیم اختر عمر 30 سال کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثے کے فوراً بعد ایس ایچ او تھنہ منڈی فرید احمد چوہدری موقع پر پہنچے او ر انہوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر تھنہ منڈی منتقل کروایا جہاں پر ابتدائی علاج معالجہ کے بعد زخمیوں کو میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔