سڑک حادثہ میں 6مضروب

 
ریاسی //ریاسی میں سڑک کے ایک حادثہ میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس بیان کے مطابق ایک منی بس زیر رجسٹریشن نمبر JK02M- 8722 ،جسے شکتی کمار ولد شام لعل ساکنہ بھارکھ تحصیل پونی چلا رہا تھا ،جو پونی سے تیریٹھ ،ریاسی کی جانب جا رہا تھا ،کو بھارکھ نڈا کے قریب پہنچنے پر حادثہ پیش آیا ۔ پولیس کا مطابق مذکورہ ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا جسکی وجہ سے گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی ا ور مُخالف سمت سے آرہی ایک سینٹرو کار زیر نمبرPB 06M-3067 کے ساتھ ٹکرائی جس میں 6افراد زخمی ہوئے۔پولیس اسٹیشن پونی میں اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی۔