سڑک حادثہ میں 5افکان ورکر زخمی

رام بن//جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ پر اتوار دیر رات کو ایک سڑک حادثہ میں افکان کمپنی کے5 ۔افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایک اطلاع کے مطابق ایک کار زیر نمبر Jk02AF-7153 جو کہ کھاری سے پتنی ٹاپ کی جانب رواں تھی، کالی ماتا مندر کے مقام پر لُڑھک گئی ،جسکی وجہ سے کار میں سوار 5۔افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو رام بن کے ضلع ہسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے جہاں پر تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی گئی ہے۔زخمیوں کی شناخت ڈرائیور ججیون سنگھ ولد گندربھ سنگھ ساکنہ ڈوڈہ، عندل رشید ولد .کاشو وانی ساکنہ ہماچل پردیش،بٹو ولد کستوری لعل ساکنہ کشتواڑ، ستیش کمار ولد برج لعل ساکنہ ہماچل پردیش اور ستونت سنگھ ولد گیان سنگھ ساکنہ گندوہ  ڈوڈہ کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس اسٹیشن چندر کوٹ میں تیز رفتاری اور غفلت شعاری سے گاڑی چلانے کا ایک کیس درج کیا گیا ہے۔