سڑک حادثوں میں دو زخمی

بانہال //ضلع رام بن میں دو الگ الگ سڑک حادثوں میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق ضلع کے کھڑی علا قہ میں ایک ٹا ٹا موبائل گاڑی زیر نمبرJK03C-8924 کو پیش آئے سڑک حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ۔حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جارہی ہے جبکہ حادثے میں زخمی ڈرائیور کو سب ڈسٹر ہسپتال بانہال میں داخل کروایا گیا ہے جس کی شناخت جہانگیر احمد کے طور پر ہوئی ہے ۔اسی طرح کے ایک او ر حادثے میں ڈولیگام بانہال میں ایک ڈمپر  کے حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہو گیا جس کو علاج معالجہ کیلئے بانہال ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔